المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، آج امریکی اور برطانوی فوج نے تین بار یمن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ حملے صوبہ حدیدہ میں کئے گئے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق جارحیت واشنگٹن اور لندن کی جانب سے تل ابیب کی حمایت میں کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود یمن کی حکومت اور فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حمایت میں باب المندب اور بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور تل ابیب کے حامیوں کے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے اور یمن پر جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ